ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا: پراسرار حالات میں کنویں سے برآمد ہوئی شادی شدہ خاتون کی لاش 

کارکلا: پراسرار حالات میں کنویں سے برآمد ہوئی شادی شدہ خاتون کی لاش 

Sat, 01 Dec 2018 13:53:09    S.O. News Service

کارکلا یکم؍ دسمبر(ایس او نیوز) پلائی باکیارو کے قریب درگ نامی مقام پر ایک شادی شدہ خاتون سویتا لوبو(27سال) کی لاش پر اسرار حالات میں کنویں سے برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سویتا لوبو بنٹوال تعلقہ کے بیلیارو نندو منے کی رہنے والی تھی اور اس کی شادی ایک سال قبل دسمبر2017کو فرانسس کارڈوزا نامی شخص سے ہوئی تھی۔شادی کے کچھ ہی دنوں بعد فرانسس خلیج میں اپنی ملازمت کے لئے روانہ ہوگیا تھا۔ اس لئے سویتا اپنی ساس کے ساتھ رہاکرتی تھی۔پتہ چلاہے کہ جمعہ کے دن دوپہر ۲ بجے کے وقت سویتا اپنے گھر میں پلنے والے بچھڑے کو چلانے کے لئے اپنی سسرال والوں کے فارم پرلے گئی۔ لیکن تھوڑی دیر بعد فارم کے کنویں میں اس کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی۔ 

سویتا کے والدین نے پراسرار حالت میں اپنی بیٹی کی لاش برآمد ہونے پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے۔اور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔جس کے بعد تحصیلدار محمد اسحاق نے قانونی ضرورت پورا کرنے کے لئے تفتیشی کارروائی انجام دی۔پھر لاش کو پوسٹ مارٹم اور فارنسک جانچ کے لئے منی پال کے ایم سی اسپتال میں بھیج دیا گیا۔

مضافاتی پولیس اسٹیشن کے افسران نے غیر فطری موت کاکیس درج کرلینے کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: